بجٹ 2024-25 ؛موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بجٹ 2024-25 میں موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے،فاٹا پاٹا کو دی گئی ٹیکس چھوٹ مزید ایک سال جاری رکھی جائے گی۔
وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ آئرن اور سٹیل سکریپ کو سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے،تانبے اور کوئلہ ، کاغذ اور پلاسٹک ہے سکریپ پر سیلز ٹیکس ودہولڈنگ کے اطلاق کی بھی تجویز ہے،ٹیکسٹائل اور چمڑے کے ٹیئر ون ریٹیلرز پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد چھ لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے،غیر تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز ہے،پراپرٹی پر کیپٹل گین پر فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے، فائلرز کیلئے شرح 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 45 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزدور کی کم سے کم اجرت کتنی ہو گی؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بڑا اعلان کر دیا