پاکستان اس سال قرض پر سود کی مد میں 9775 ارب روپے ادا کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان امسال قرض پر سود کی مد میں 9ہزار 775 ارب روپے ادا کرئے گا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 25-2024 بجٹ تجاویز کے مطابقنئے مالی سال بجٹ میں کل حجم 18 ہزار 877 ارب روپے رکھا گیا ہے ، قرض پر سود کی ادائیگی کے لئے 9775 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال پینشن کی مد میں 1014 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دفاعی کے لئے بجٹ میں 2112 ارب روپے مختص ،آئندہ مالی سال سبسڈیز کے لیے 1363ارب روپے مختص ،پی ایس ڈی پی کے لئے 1400ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مزدور کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر