بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں چیف جسٹس پورے الیکشن کا آڈٹ کریں: علی محمد خان

Jun 12, 2024 | 20:47:PM
بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں چیف جسٹس پورے الیکشن کا آڈٹ کریں: علی محمد خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) رہنما پی ٹی آئی  علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں چیف جسٹس پورے الیکشن کا آڈٹ کریں، اصل الیکشن تو ہوا ہی نہیں، آج کا بجٹ فارم 47 والوں نے پیش کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر، علی محمد خان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ بجٹ پر تنقید ہمیشہ ہوتی ہے، بجٹ پر میرا سوال آئینی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ بجٹ میں ڈاکہ ڈالے ہوئے مینڈیٹ کے لئے پیش کیا گیا، بجٹ کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، دو تہائی سیٹیں لینے والی جماعت کو اپوزیشن میں پھینک دیا گیا، حکومت کے پاس مینڈیٹ اصلی ہے یا جعلی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی سگریٹ بیچنے پرسزا ؤں کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پورے الیکشن کا آڈٹ کریں، اصل الیکشن تو ہوا ہی نہیں، آج کا بجٹ فارم 47 والوں نے پیش کیا ہے، ارباب اختیار سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، ان کا سابق وزیراعظم سیٹ ہارا ہے، ان کے ہاتھ میں حکومت دے کر آپ کیا چاہتے ہیں؟ پاکستان ہار جائے؟ 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آج واضح طور پر بتا دوں آج پارلیمنٹ میں پہلی بار بجٹ کے دوران آئینی خلاف ورزی ہوئی ہے، میں نے اس ایوان میں 4 بجٹ پیش کیے ہیں، آرٹیکل 73 کے ساتھ وزیر خزانہ کی دستاویزات، پنک بکس، اکنامک سروے وہاں پڑھنا پڑتا ہے، فارم 47 کی حکومت بنانا ریپبلک بنانے میں ہر دن اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پنجاب کے کسانوں کی گندم سڑ رہی ہے، کسی کسان کے ساتھ بیٹھیں وہ آپ کے سر میں جوتے مارے گا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں صنعت کی پیداوار بڑھی ہے، کون سی پروڈکشن ہوئی ہے؟ بجلی کا ریٹ پچھلے ہفتے ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوئی، کون سی انڈسٹریل گروتھ آ رہی ہے؟ آج آپ کے سرکاری ملازمین یہاں احتجاج کر رہے تھے، آپ کی افراد زر بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف نے اپوزیشن کی اونر شپ ہونے کا کہا ہے، حکومت کی کسی سے کوئی مشاورت نہیں، ہم نے پاکستان میں 80 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی، ایران سے جو تیل آئے گا چاول سمگل ہو کر وہان جائے گا، پیپلز پارٹی نے ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔