تنخواہ دار طبقے سے 75 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

Jun 12, 2024 | 20:52:PM
تنخواہ دار طبقے سے 75 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
کیپشن: چیئرمین ایف بی آر محمد زبیر ٹوانہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)چیئرمین ایف بی آر محمد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے 75 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ غیر تنخواہ دار طبقےسے 150ارب روپے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر  محمد زبیر ٹوانہ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں3800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیاجا رہا ہے،پالیسی اور انفورسمنٹ کے ذریعے 1800 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کئے جائیں گے۔ان کاکہنا ہے کہ  400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ،کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیا گیا،تنخواہ دار طبقہ پر 75 ارب روپے کا ٹیکس بوجھ ڈالا گیا ہے، غیر تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ 150 ارب روپے کا ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہاکہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے،پلاٹس اور کمرشل پراپرٹیز پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ایکسپورٹس کو نارمل ٹیکس رجیم میں لایا جا رہا ہے، ریٹیلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا گیا ہے ،بجٹ میں 1761 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کی مد میں آئندہ مالی سال 443 ارب روپے کا ٹیکس لگایا گیا ہے،پرنسل انکم ٹیکس کی مد میں 224 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں،سیلز ٹیکس کی مد میں 450 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں،ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 70 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینک ٹرانزیکشنز ٹیکس میں اضافہ،اب کتنی رقم پر کتنی کٹوتی ہو گی ؟ جانیے