(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے امریکہ کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز بنائے ، بھارت نے ہدف 18.2اوور میں پورا کیا ، سوریا کمار یادیو نے ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باؤلنگ ارشدیپ سنگھ امریکی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار رہے جنہوں 4 اوورز میں محض 9 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں ٹیموں کو اپنے 2،2 میچز میں کامیابی ملی تھی لیکن بھارت نے میچ جیت کر نہ صرف سپر 8 کیلئے کوالیفائی کیا بلکہ پاکستان کی بھی ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنے اور اگلے مرحلے میں جانے کی امکانات روشن کردی ، اگر آئرلینڈ امریکہ کو ہارا دیتا ہے تو پاکستان کیلئے سپر 8 میں جانے کیلئے راہ ہموار ہوجائیگی۔
یہ بھی پڑھیں : سپر ایٹ راؤنڈ ؛ اپنی جیت، امریکہ کی ہار، نیٹ رن ریٹ اور۔۔۔ کہیں بارش نہ ہو جائے!