نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

Jun 12, 2024 | 21:34:PM
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فنانس بل میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم حج عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہوگی ، جب کہ عملدرآمد نہ کرنے والی ایجنسیوں پر 10 کروڑ کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہے،فنانس بل کے مطابق دوسری دفعہ عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ 20 کروڑ عائد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں کی گئیں جس کے تحت ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹنے کا کہا گیا،30 لاکھ نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری، بجلی، گیس کنکشن کانٹے کے قوانین پر عمل ہوگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صحافی ، میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان