معروف کامیڈین قیصر پِیا ، پنجاب ایکسائز کے ریڈار پرآگئے

Jun 12, 2024 | 22:09:PM
معروف کامیڈین قیصر پِیا ، پنجاب ایکسائز کے ریڈار پرآگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  لاہور میں معروف کامیڈین قیصر پِیا ، پنجاب ایکسائز کے ریڈار پرآگئے۔

ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی ناکے پر گاڑی نمبری AAM 906 کو روکا گیا، گاڑی معروف کامیڈین قیصر پیا ڈرائیو کررہے تھے، گاڑی کے ذمہ 24 ہزار 465 روپے ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا، قیصر پیا نے موقع پر24ہزار4سو روپے ٹیکس جمع کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ، جائیداد کی فروخت پر کتنا ایڈوانس انکم ٹیکس لگے گا؟

چوہدری آصف کا مزید کہنا ہے کہ  قیصر پیا نے پنجاب ایکسائز کے کام کی نہ صرف تعریف کی بلکہ عوام سے اپنی گاڑیوں کے  ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔