ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست، قومی ٹیم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹرنشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔
رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکاسے5 اور بھارت سے 6نرنز سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ: امریکا کا بھارت کو 111 رنز کا ہدف