جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کی21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر عبد الرحمٰن کے ساتھ رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن پر ہوا ،ڈاکٹر عبد الرحمٰن سے ملنے کیلئے وہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا گئی۔ اسی دوران ڈاکٹر عبد الرحمٰن ورغلا پھسلا کر اسے علی ٹاؤن لے گیا، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیاہے، واقعہ میں ملوث ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’مہنگائی بڑھے گی‘‘ ،سابق وزیر خزانہ کی بجٹ پر سخت تنقید