(24نیوز)سینیٹ پرحکمرانی کی جنگ،پریزائیڈنگ افسر سید مظفر حسین شاہ کی زیرصدارت سینٹ اجلاس کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،ڈپٹی چیئرمین کیلئےغفورحیدری اورمرزاآفریدی مدمقابل ہیں۔پی ڈی ایم کےپچاس اورحکومتی اتحادمیں چوالیس ارکان شامل۔4آزادسینیٹرزکےووٹ اہمیت اختیار کرگئے۔جماعت اسلامی نے الیکشن سےلاتعلقی کااعلان کردیا۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) کون ہوگا؟ دونوں کا تعلق حکومت سے ہوگا؟ یا وہ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینٹ اجلاس کیلئے پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ مظفر شاہ نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کر وارہےہیں۔
قبل ازیں پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے تھے۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین کا منصب اس سے پہلے حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی کے پاس تھا جبکہ ڈپٹی چیئرمین پی پی کے سلیم مانڈوی والا تھے۔