ورلڈکپ سے قبل تیاری۔۔. آج بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے

Mar 12, 2021 | 09:15:AM

(24 نیوز)بھارت نے اس سال اکتوبرنومبر میں ٹی20عالمی کپ کی میزبانی کرنی ہے اور  اس حوالے سے بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی ٹی20سیریز میں اس عالمی کپ کی تیاری مضبوط کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے انگلینڈ سے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-1سے جیت کر بلاشبہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے لیکن پانچ میچوں کی اس ٹی۔20سیریز میں بھارت کو مہمان ٹیم سے سخت چیلنج ملے گا۔دونوں ٹیموں کو اس سیریز سے عالمی کپ کے لئے اپنی تیاری کرنے میں مد ملے گی۔ایان مورگن کی قیادت میں انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلےبھارت کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلے گا۔ ٹیسٹ میچ سیریز کی طرح ٹی-20 سیریز میں انگلینڈ روٹیشن پالیسی پر عمل نہیں کرے گا۔ بھارت  کی طرف سے جسپریت بمراہ ٹی-20 کا حصہ نہیں ہوں گے، انہیں آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستان کو گھریلو پچ پر دیکھنے کا فائدہ ملے گا، لیکن انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑی ہندوستانی حالات میں کھیلنے کے عادی ہیں۔ 

مزیدخبریں