الیکشن مہم کے دوران حملے کا شکار ہونیوالی ممتا بینر جی کی حالت بہتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نندی گرام میں ہونے والے مبینہ حملے کے بعد کلکتہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اب انکی حالت بہتر ہے . مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے ممتا بینرجی پر ہونے والے مبینہ حملے پر اظہار افسوس کا اظہار۔
اور ڈاکٹر سی ٹی اسکین سمیت متعدد طبی ٹیسٹ کرانے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ ان کے پاؤں میں لگی چوٹ کی گہرائی کا اندازہ کیا جاسکے ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے بائیں ٹخنوں اور پائوں کی ہڈیوں پر شدید چوٹیں پہنچیں ہیں ،اسکے علاوہ دائیں کندھے ، بازو اور گردن میں چوٹیں پائی گئیں۔انکے بائیں ٹخنوں پر عارضی پلاسٹر لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پر انتخابی تشہیر کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہے کہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے ممتا بینرجی کی جلد صحتیابی اور ان کی انتخابی مہم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ممتا بینرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔