بائیڈن فیملی کے کتے نے اجنبی شخص کو زخمی کر دیا

Mar 12, 2021 | 10:04:AM

(24نیوز)امریکا کے نئے صدر بائیڈن فیملی کے کتےنے ایک شخص کو  زخمی کر دیا  جبکہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نےاس واقعے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائو س کی پریس سیکرٹری نےبتایا ہے کہ  بائیڈن فیملی کے جرمن شیفرڈ کتے نے اجنبی شخص کو دیکھ کر تذبذب کا شکار ہو کراسے زخمی کردیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں ۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بائیڈن فیملی کے دونوں کتوں کو وائٹ ہاؤس سے انکے آبائی گھر منتقل کردیا گیا۔تاہم انہوں نے سگ گزیدگی کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا۔ 

مزیدخبریں