اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیوں منسوخ ہوا۔۔۔؟

Mar 12, 2021 | 10:33:AM

(24 نیوز)اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ منسوخ کردیا گیا۔نیتن یاہو کو دورہ اردن حکومت کے ساتھ اختلاف کی بنا پر منسوخ کرنا پڑا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی فضائی حدودمیں ان کی فلائٹ کی کوآرڈینیشن میں دشواری پر دورہ موخر ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اردن کے ولی عہد کے یروشلم میں ایک مزار کے دورے کو سکیورٹی انتظامات پر نااتفاقی کی بنا پر منسوخ کیا گیا تھا، اردن کے ولی عہد حسین بِن عبداللہ دوئم بدھ کو مزار کا دورہ کرنے والے تھے۔جس کے بعد اردن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دورہ امارات میں خلل ڈالا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا دورہ امارات ایک بار پھر سے شیڈول ہو گا۔

 

مزیدخبریں