(24نیوز)تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر اعجاز چودھری اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کچھ ارکان سے قران پاک پر حلف لیا ،کچھ ارکان نے حلف نہیں دیا۔جو ووٹ نہیں دیں گے اللہ ان سے پوچھے گا۔
حلف برداری تقریب میں شرکت کے موقع پر اسلام آباد میں ایوان بالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ووٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور مرزا افریدی کو دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی اچھے انسان ہیں سب سے بہترین تعلقات ہیں۔صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی جیت ہوگی۔اس موقع پر صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا حکومتی ڈنر میں حلف لینے پر اراکین ناراض ہوئے۔جس کا اعظم سواتی نے جواب دینے سے اجتناب کیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔ووٹوں کی خریدوفروخت رکنی چاہیے۔ْ