سعودی عرب نے چین کی 184 ویب سائٹس کو بند کردیا۔۔کیوں۔۔؟

Mar 12, 2021 | 11:35:AM
سعودی عرب نے چین کی 184 ویب سائٹس کو بند کردیا۔۔کیوں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب نے فرضی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرنیوالی چین کی 184 ویب سائٹس کو بند کردیا ہے ۔یہ ویب سائٹس کوالٹی کے معاملہ میں صارفین کو گمراہ کررہی تھیں۔

 یواے ای کے اخبارت کی رپورٹس  کے مطابق چین کی ویب سائٹس خراب اور ملاوٹی اشیا کو مارکیٹنگ کے ذریعہ بیچ رہی تھیں، جس سے سعودی عرب کا بازار متاثر ہورہا تھا ۔اخبار الجزیرہ  کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی ویب سائٹس صارفین کو ریٹرن اور ایکسچینج کا متبادل بھی نہیں دے رہی تھیں اور بعد از فروخت سروسز کا متبادل دینے میں بھی ناکام تھیں ۔ یہ ویب سائٹس کوالٹی کے معاملہ میں بھی صارفین کو گمراہ کررہی تھیں۔ سعودی عرب کی وزارت نے ان سب ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے جس میں صارفین کیلئےخدمات کے ساتھ ساتھ سٹور کا پتہ اور رابطہ نمبر درج نہیں ہے ۔ سعودی حکومت نے عام لوگوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسے اشتہارات سے بچنے کیلئے قابل اعتماد سٹورز سے ہی سامان کی خریداری کریں ۔ رپورٹ کے مطابق افسران نے اپنی تحقیق میں یہ بھی جانا  کہ لوگ عربی زبان میں جاری اشتہارات سے راغب ہورہے ہیں ۔افسران نے جب ایسی ایک ویب سائٹ کو بلاک کیا تو پانچ دیگر ویب سائٹس کے ذریعہ سے فرضی مارکیٹنگ شروع کردی گئی ۔ سعودی عرب کے افسران نے کہا کہ 184 ویب سائٹس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کیلئے ایک ہی وقت میں لانچ کیا گیا تھا، اس لئے ان سبھی کو ایک ساتھ ہی بلاک کرنا پڑا ۔ ان ویب سائٹس کے ذریعہ کپڑے ، جوتے ، بیگ ، پرفیوم، بیوٹی اور الیکٹرانکس کے سامان بیچے جارہے تھے ۔واضح رہےکہ  اس سے  قبل بھارت کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے بھی چینی ایپس پر پابندی لگادی تھی۔