سینٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت برقرار: شاہد خاقان

Mar 12, 2021 | 11:45:AM

Read more!

(24نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومت نے چیئرمین سینٹ کیلئے اپنی جماعت سے امیدوار نامزد نہیں کیا، اپوزیشن نے ایک متفقہ امیدوار نامزد کیا۔سینٹ الیکشن میں آج بھی اداروں کی مداخلت بدستور قائم ہے۔ماضی میں بہت سے تماشے دیکھے ،آج یہ بھی دیکھیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ نئے الیکشن کا آپشن بھی ہے، آج ملکی مسائل کا یہی حل ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پی ڈی ایم میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی، تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے، الیکشن جیتنے کے لئے لڑا جاتا ہے۔

مزیدخبریں