بھارت : کسانوں کا مودی کے خلاف بھرپور احتجاج، پتلے نذر آتش

Mar 12, 2021 | 11:59:AM
بھارت : کسانوں کا مودی کے خلاف بھرپور احتجاج، پتلے نذر آتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی دارالحکومت دلی میں بھارتی کسانوں کا تین متنازع قوانین کے خلاف بھرپور احتجاج جاری ہے، بھارت میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل  کسانوں نے حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   کے خلاف مہم تیز  کر دی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کی ہٹ دھرمی پر  کسان غصے میں آ گئے، ریاست ہریانہ میں کسانوں نے بڑے مظاہرے کئے اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، کسانوں نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے پتلے جلائے۔ مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پانچ ریاستوں میں جاری انتخابات میں کسانوں نے بی جے پی کے خلاف مہم تیز کرتے شہریوں کے پاس جا کر دوسری جماعتوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جسے مرضی ووٹ دیں لیکن مودی کے پارٹی کو ووٹ نہیں سزا دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کسان رہنمائؤں نے اعلان کیا تھا کہ مغربی بنگال کے شہر کلکتے میں کسان ریلیاں نکالیں گے اور 26 مارچ کو پورا بھارت بند ہو گا۔