(24نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے دئیے گئے رات کے عشایئے میں بدمزگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ذرائع کے مطابق قرآن پاک پر حلف اٹھانے کیلئے اصرار کرنے پر کئی ارکان ناراض ہوگئے اور کھانا ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔تقریب کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نےسینیٹر ز کو حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروانے کیلئے قرآن پاک پر حلف دینے کو کہا ۔ جس پر کچھ حکومتی و اتحادی سینیٹرز ناراض ہوگئے۔ذرائع کےمطابق نومنتخب سینیٹر بیرسٹر علی ظفر،فوزیہ صدیقی،انوار کاکڑ اور سرفراز بگٹی سمیت دیگر ارکان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں مذہبی معاملات کو نہ لایا جائے، خٹک صاحب جس نے ووٹ نہیں دینا وہ قرآن پاک پر حلف کے بعد بھی نہیں دے گا ۔ذرائع کے مطابق کچھ سینیٹرز کھانا ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔