رات کے اندھیرے میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے۔۔؟ اپوزیشن

Mar 12, 2021 | 12:05:PM

Read more!

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمرے لگے ہونا انتہائی افسوسناک عمل ہے اور یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کس قسم کے شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس بات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس نے رات کے اندھیرے میں یہ کیمرے لگائے۔جس نے بھی یہ کام کیا وہ نا تو صادق رہا اور نا ہی امین رہا اور یہ عمل سپریم کورٹ کے اس حکم نامے کی حکم عدولی بھی ہے جس میں عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ سینٹ کے الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔  

مزیدخبریں