سینٹ میں خفیہ کیمروں پر ہلچل۔۔ حکومت کا معاملے کی تہہ تک جانے کا اعلان

Mar 12, 2021 | 12:16:PM

Read more!

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں پر سینٹ میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکتوں کے یہ ماسٹر مائنڈ ہیں، شفاف انتخابات کیلئے ہر طریقہ اپنایا۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں نے گھناؤنی سازش کی، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کریں گے۔اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، یہ ووٹ کینسل کرنے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں، اس کام کے ماہر جائے واردات پر خود ہی پہنچ گئے، علی گیلانی کی ویڈیو بھی منظرعام پر ہے، ویڈیو میں علی گیلانی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہماری اور اپوزیشن کی جیت میں فرق ہے، یہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو چوری کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی درج کراتے ہیں، دھونس اور دھاندلی ان کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں، ہم نے ان کی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے سینٹ الیکشن کے موقع پر قائم کئے گئے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ اپوزیشن کی جانب سے پولنگ بوتھ کو بھی اکھاڑ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں