ساتھیو قبر کھود کر تیار رکھو ۔۔۔ !

Mar 12, 2021 | 13:23:PM
 ساتھیو قبر کھود کر تیار رکھو ۔۔۔ !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے شہر ایودھیا میں دوست نے دوست کا قتل کرنے سے پہلے اسکی قبر کھدوا دی، قتل میں شامل اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میں اپنے دوست کا قتل کر رہا ہوں ، قبر کھود کر تیار رکھو ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق بیوی سے ناجائز تعلقات کے شک میں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔مقامی پولیس نے ایودھیا دھام سے اغوا کئے گئے پان مسالا کا کاروبار کرنے والے شبھم چورسیا کے قتل کی واردات میں شامل تمام چھ ملزموں  کو  گرفتار کرلیا ہے ۔ پوری واردات میں حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ قاتلوں نے قتل کرنے سے پہلے ہی لاش کو ٹھکانہ لگانے کا انتظام کرتے ہوئے قبر کھدوا دی تھی ۔ قتل کی واردات کو بعد میں انجام دیا گیا ۔

ایودھیا پولیس کے مطابق 8 مارچ کی شام کوتوالی نگر کے فتح گنج سے لاپتہ ہوئے شبھم چورسیا کی لاش 10 مارچ کی صبح مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے ایمی اعلی پور گاؤں میں ایک قبر سے برآمد کی گئی ۔ ایس پی سٹی وجے پال سنگھ نے بتایا کہ قتل کے ملزم سشانت پانڈے کو اس بات کا شک ہوگیا تھا کہ اسکی بیوی سے اسکا دوست شبھم بات چیت کرتا ہے اور اسکی مالی مدد بھی کرتا ہے۔ اسی بات سے ناراض ہوکر سشانت نے اپنے کچھ رشتہ داروں کے ساتھ ملکر شبھم کے قتل کی سازش تیار کی۔8 مارچ کو فون کے ذریعہ شبھم کو دیوکالی کے پاس بلایا اور اس کے بعد ایک کار میں اغوا میں کرکے شبھم کا قتل کردیا ۔پولیس اور اہل خانہ کو گمراہ کرنے کیلئے سشانت نے شبھم کے لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ ملکر  اس کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نےموبائل کال کی تفصیلات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے شک کی بنیاد پر جب سشانت کو حراست میں لے لیا تب اس نے پوری واردات کا اعتراف کرلیا۔ سشانت کی نشاندہی پر شبھم کی لاش قبر سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے قتل میں استعمال ہوئی سوئفٹ کار ، موٹرسائیکل اور موبائل کو برآمد کرلیا ہے ۔ مرنے والا شبھم ایودھیا کوتوالی کے اردو بازار کا رہنے والا تھا ۔