(24 نیوز)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور اتحادی ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاءاللہ چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے کپتان کے نامزد کردہ امیدوار منتخب ہو کر کرپٹ سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے، سنجرانی کا کردار سینٹ کا وقار جبکہ پی ڈی ایم لوٹ مار کا شاہکار ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باضمیر اراکین سینٹ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپوزیشن کی لوٹ مار، جھوٹ، منافقت، ضمیر خریدنے کی سیاست اور ملکی اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو پاتال کی گہرائیوں میں دفن کرتے ہوئے حق اور سچ کا علم بلند کریں گے۔