چیف جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو حادثہ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے

Mar 12, 2021 | 15:30:PM

(24نیوز)‏چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو  رشکئی کے قریب حادثہ پیش آگیا تاہم خوش قسمتی سے  چیف جسٹس گلزار احمد  محفوظ رہے۔

ذرائع  کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد  جسٹس یحی آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے رشکئی میں نوشہرہ مردان روڈ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ تاہم خوش قسمتی سے چیف جسٹس محفوظ رہے۔

مزیدخبریں