’ایک ہی دفعہ ساری عورتوں پر پابندی لگادو‘میشا شفیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف گلوکارہ میشا شفیع عورت مارچ کے حوالے سے متنازع ویڈیوز سامنے آنے پر عورت مارچ کی حمایت میں کھڑی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر میشا شفیع کی جانب سے عورت مارچ کی حمایت میں متعدد ٹوئٹس کی گئیں۔میشا شفیع نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک پسماندہ، زیادتی کا شکار اور غیر محفوظ طبقے نے عالمی دن پر پرامن طور پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تو مکروہ اور مشتبہ لوگوں نے اس کو تاریک بنادیا۔ وبا کے دوران عورت مارچ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ’کورونا کو کہیں ہم نہ ہوجائیں‘۔
میشا نے کہا کہ ’ یاد ہے کہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ اسے ایک مولوی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں اور بچے نہیں کھیل سکتے لیکن عورت مارچ ایک مغربی ایجنڈا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ’ایک ہی دفعہ ساری عورتوں کو بین کردو قصہ ہی ختم نہ تم رہو گے نہ ہم‘۔
میشا اس دوران سوشل میڈیا صارفین کے جوابات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتی نظر آئیں اور جب ایک صارف نے میشا سے پوچھا کہ آپ کو کس چیز سے آزادی چاہیے؟اس پر گلوکارہ نے کہاکہ آپ سے جب کہ ایک اور صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے میشا نے لکھا ’جین میں بھی مسئلہ ہے اور جینز پہن کر پھرنے میں بھی‘۔