کوئٹہ، سی ٹی ڈی نےچھاپہ مار کر 2دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

Mar 12, 2021 | 15:44:PM
کوئٹہ، سی ٹی ڈی نےچھاپہ مار کر 2دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے سی ٹی ڈی نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول خفیہ معلومات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشتگردوں کے کوئٹہ پہنچنے کی اطلاعات تھیں، جو فورسز پر حملے کی غرض سے یہاں پہنچ رہے تھے۔سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے موصول معلومات پر لنک سریاب روڈ پر چھاپہ مار کر دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی شناخت سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ملزموں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ تفتیش میں دونوں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ بی ایل اے کے رہنماؤں نے انہیں کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائیوں کا ٹاسک دے رکھا تھا۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزموں نے کوئٹہ میں موجود بی ایل اے کے دیگر کارندوں کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔