الیکشن عمل پر داغ آ چکا، سنجرانی خود ہی استعفا دیدیں، بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ایوان کے وقار میں کمی لائے ہیں، اب ان کو خود ہی استعفا دے دینا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے پورے عمل میں ایک داغ آچکا ہے، صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کیمرے لگانے کے واقعے کی تحقیقات کی درخواست کردی گئی ہے۔