گیلانی کے 7 ووٹ مسترد۔۔سنجرانی کامیاب۔۔حلف بھی اٹھالیا

Mar 12, 2021 | 17:17:PM
گیلانی کے 7 ووٹ مسترد۔۔سنجرانی کامیاب۔۔حلف بھی اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیئرمین سینٹ کا معرکہ حکومت نے مارلیا،سینٹ میں اقلیت کے باوجود حکومتی امید وار سابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی6 ووٹوں سے جیت گئے۔سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سینٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود ہار گئے۔یوسف رضا گیلانی نے 42ووٹ حاصل کر سکے۔یوسف رضا گیلانی کے7ووٹ مسترد ہوئے،ان 7ووٹوں پر ارکان نے خانے کی بجائے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی تھی۔

رزلٹ کے باضابطہ اعلان کے بعد صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

100ارکان کے ایوان میں 98ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ن لیگ کے اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کر سکے جبکہ جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئر مین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ3مارچ کو ہونے والے سینٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کو 47اور اپوزیشن اتحاد کو 51ارکان کی حمایت حاصل تھی۔