عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنیکی منظور ی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی والوں کیلئے بری خبر نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ اپریل 2019 تا مارچ 2020 کی سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کی مد میں کیا گیا ۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔اپریل تا جون 2019 کیلئے بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری جولائی تا ستمبر 2019 کیلئے بجلی ایک روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری۔
جنوری تا مارچ 2020 کیلئے بجلی 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ تقریبا 100 ارب روپے بنتا ہے۔ وفاقی حکومت کا اضافے کا بوجھ اٹھانے کیلئے سبسڈی دیئے جانے کا امکان ۔
کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کی مد میں درخواست کی تھی نیپرا وفاقی حکومت اکتوبر 2020 میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک بڑھاچکی وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ بھی کے الیکٹرک کیلئے بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔