(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ جس نے ووٹ نہیں دینا ہوتا وہ نہیں دیتا چاہے کیمرے ہوں یا نہ ہوں، حفیظ شیخ کے الیکشن میں بھی 7 ووٹ ہی مسترد ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اسی کانام سیاست ہے عمران خان اسی لئے اوپن بیلٹ کی بات کرتا تھا،آج اگراوپن بیلٹ سے الیکشن ہوتے توہم یقیناً ہار جاتے ۔شیخ رشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی سوچی سمجھی سیاست کرے گی ،پی ڈی ایم کے حالات سات آٹھ دن میں سامنے آجائیں گے ،لانگ مارچ ہواتو اسی مہینے کے آخر میں ہوگا۔
اگراوپن بیلٹ سے الیکشن ہوتا توگیلانی جیت جاتے، شیخ رشید
Mar 12, 2021 | 18:42:PM