گیلانی کو اکثریت کے باوجود ہرایا گیا، پیپلزپارٹی کا انتخابات چیلنج کرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا،راجہ پرویز اشرف کاکہناہے کہ امید ہے یوسف رضاگیلانی عدالت میں کامیاب ہوں گے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کو اکثریت کے باوجود ہرایا گیا ہے، غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے یوسف رضاگیلانی کوہرایاگیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ حکومت نے ہر حربہ استعمال کرکے الیکشن چوری کی،حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت لیا ہے، 7 ارکان نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپرمہرلگائی ،یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد کرکے یوسف رضاگیلانی کوہرایاگیا،انہوں نے کہاکہ ایوان میں 6 خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ جوچیئرمین بٹھایاگیاہے کہ وہ جمہوریت کی نفی کرکے بٹھایاگیاہے جمہوریت پسندوں کا سرشرم سے جھگ گیا ہے۔