(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان ہوگیا، دورہ جنوبی افریقہ جبکہ زمبابوبے میں بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاداب خان ، شرجیل خان ،محمد حفیظ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شرجیل خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں جبکہ سعود شکیل ، فہیم اشرف حید رعلی، دانش عزیز ، آصف علی، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان اور عبداللہ شفیق ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ہوں گے۔
آصف علی دانش عزیز، حیدر علی،محمد حفیظ اور شرجیل خان شامل فہیم اشرف،محمد نواز ،محمد وسیم جونئیر اور شاداب خان، محمد رضوان، ارشد اقبال حارث روف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین آفریدی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ شاہ نواز دھانی کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پریس کانفرنس جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے۔ 20 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے عامر یامین، عماد بٹ اورکامران غلام قومی اسکواڈز میں جگہ نہیں بناسکے۔انہوں نے کہا کہ عامر یامین اور عماد بٹ نےٹی ٹونٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ اور شاداب خان کی واپسی کے لیے راہ ہموار کی ہے