گیلانی کی فتح کوشکست میں بدل کرسینہ زوری کی گئی،آصف زرداری

Mar 12, 2021 | 19:52:PM

(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی کی شکست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ گیلانی کی فتح کوشکست میں بدل کرسینہ زوری کی گئی،چیئرمین سینیٹ کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے،حکومتی پریزائیڈنگ افسر نے بھونڈے طریقے سے ووٹ مسترد کئے ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نتائج کو چیلنج کریں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزیدخبریں