انتظار ختم۔۔آئندہ ہفتے سے 500نمبرپلیٹس یومیہ فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) اگلے ہفتے سے گاڑی مالکان کو روزانہ500نمبرپلیٹس کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ 29مارچ کو20ہزار روزانہ پلیٹس کی فراہمی کاباقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پچھلے 2سال سے25لاکھ سے زائدنمبرزپلیٹس زیرالتو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نمبرپلیٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق اگلے ہفتے سے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔متعلقہ کمپنی عارضی بنیادوں پر500نمبرپلیٹس یومیہ فراہم کرےگی جبکہ 29مارچ سے روزانہ20ہزارنمبرپلیٹس کی فراہمی شرع کی جائےگی۔
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کے مطابق پہلے روزانہ رجسٹرڈگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نمبرپلیٹس فوری جاری ہونگی جبکہ زیرالتوا گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کاپلان بھی تیارہے جس میں پہلے گاڑیوں کی پلیٹس جاری ہوں گی۔اس کے بعدموٹرسائیکلوں کی پلیٹس کا اجرا ہوگا۔
شہریوں کو فراہمی کے حوالے سے بات کی جائے تو گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی زیرالتوانمبرپلیٹس این آرٹی سی دفاترسے ملیں گی جبکہ نئی رجسٹرڈ گاڑیاں وموٹرسائیکلوں جہاں رجسٹرڈ ہونگی جبکہ پلیٹس متعلقہ دفتر سے ملیں گی جبکہ سمارٹ کارڈاورنمبرپلیٹس ایک ساتھ فراہم کی جائیں گی۔