(24نیوز)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے متحدہ عرب امارات کے سر کاری دورے کے دوران یو اے ای مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد تھانی الر میتھی اور کمانڈر یو اے ای نیول فورسز رئیر ایڈمرل (پائلٹ) سعید بن حمدان النہیان سے ملاقاتیں کیں۔
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر یواے ای نیول فورسز نے سر براہ پاک بحریہ کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیااور امارات بحریہ کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔امیرالبحرنے ابو ظہبی میں قائم جہاز سازی کی صنعت، نیول فورسز انسٹی ٹیوٹ اور گھنٹ آﺅٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا۔
کمانڈر یو اے ای نیول فورسز سے ملاقات کے دوران باہمی بحری تعاون اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے امور زیرِ بحث آئے۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز اوکمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے پاکستان کی بین الاقوامی بحری مشق امن۔21 میں شرکت پر یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔
کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے مشترکہ بحری سکیورٹی اور مشق امن۔ 21کے کامیاب انعقاد کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔بعدازاں، متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بشمول باہمی دفاعی تعاون کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے روابط بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ معززین نے باہمی روابط کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
نیول چیف کی متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت سے ملاقات
Mar 12, 2021 | 20:00:PM