(24نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے ہوگئی۔
آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 32ڈالرکے نمایاں کمی سے1704ڈالر ہوگئی ۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1928روپے کی کمی سے 89ہزار550روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1340روپے ہوگئی ۔