بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا،راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ سویڈن کے ادارے نے تمام کچا چٹھا کھول دیا ہے کہ بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے سویڈن کے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کے ادارے نے سارا کھچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے،بھارت میں اب جمہوریت نہیں رہی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوچکا ہے جمہوری ملک میں جمہوریت کے منافی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے باعث پوری دنیا میں بھارت کا نام بدنام ہو رہا ہے۔