پریزائیڈنگ افسرغیر جانبدار نہیں تھے،یوسف رضا گیلانی کاالزام

Mar 12, 2021 | 20:45:PM
پریزائیڈنگ افسرغیر جانبدار نہیں تھے،یوسف رضا گیلانی کاالزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پریزائیڈنگ افسرغیر جانبدار نہیں تھے،صدر نے اپنی پارٹی کے سینیٹرکوپریزائیڈنگ افسر بنایا۔
یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اوردیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک ووٹ ڈبل سٹیمپ کی وجہ سے مستردہوا،پریزائیڈنگ افسر 7 ووٹ مستردنہیں کرسکتے تھے،پی ڈی ایم امیدوار نے کہاکہ سینیٹ سیکرٹری نے شیری رحمان سے کہاتھاامیدوارکے خانے میں کہیں بھی مہر لگاسکتے ہیں،الیکشن کوچوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ پریزائیڈنگ افسرنے دیکھا7ووٹوں سے نتیجہ تبدیل ہوجائیگاتوہمارے خلاف رولنگ دی،سیکرٹری سینیٹ نے بھی ہمارے موقف کی حمایت کی،ان کی کامیابی عارضی ہے یہ کامیابی وہ ہضم نہیں کرسکیں گے،انہوںنے کہاکہ ہم اپنے قانونی ماہرین سے رہنمائی لے رہے ہیں،ڈپٹی چیئرمین کی باری صرف ایک ہی بات تھی کہ لوگ حوصلہ ہارگئے تھے۔