(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سینٹ چیئرمین کے انتخاب میں حکومت امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حکومتی امیدوار سنجرانی سینٹ چیئرمین کا الیکشن جیت گئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہوئے تھے اور ان کے سات ہوئے ہیں، کوئی اور خدمت ہمارے لائق۔شہباز گل نے کہاکہ اب رونا نہیں، خان نے کہا تھا خفیہ ووٹ نہ کرو۔
اپوزیشن کی جانب چیئرمین کی جیت کو چیلنج کرنے کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ماہرین کی رائے ہے کہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہاو¿س کے بزنس سے متعلق ہے اور اس انتخاب کو کسی ٹریبونل میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی الیکشن کمیشن کا کوئی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاو¿س کا اندرونی معاملہ ہونے کے طور پر اس کو آئین کے آرٹیکل 69 اور 60 کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔