(24نیوز)فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے دلہا نے ولیمے والے دن اپنی دلہن کو قتل کردیا، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے 66 دھاندرہ میں دولہے نے ولیمے کے روز جھگڑا ہونے پر اپنی بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ دونوں کی شادی پسند کی تھی اور نکاح ایک روز قبل ہوا تھا۔
مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا نکاح ملزم کی پھوپھی کے گھر ہوا تھا تاہم نکاح خواں نے ان سے اجازت لے کر ہی نکاح پڑھوایا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سر پر ہاتھ رکھ کر اپنی بیٹی کو پیار دیا تھا لیکن پھر اطلاع ملی کہ ان کی بچی کو گولی مار کر قتل کردیا گیالاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ۔
لو میرج کا المناک انجام۔۔۔ولیمے پردلہا نے دلہن قتل کر دی
Mar 12, 2021 | 21:36:PM