مریم نواز کو منفرد اعزاز حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کومنفرد اعزاز حاصل ہوگیا جو اب تک کسی اور خاتون سیاست دان کو نہیں ملا۔ ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو ا جس پر اس پلیٹ فارم پر متحرک دیگر سیاست خواتین کو انہوں پیچھے چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہیں، ن لیگ کے کارکنان ان کے پیغامات سننے اور دیکھنے کے لئے انتظار کرتے نظر آتے ہیں، مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر کوئی تحریری پیغام یا ویڈیو شیئر کی جائے تو پارٹی کارکنان ان کی حوصلہ افزائی اور حکومت مخالف نئے حربے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں وہ ٹویٹر پر زیادہ متحرک رہتی ہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ٹویٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 ملین یعنی 60 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون سیاستدان بن گئی ہیں جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے 2012 میں ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاو¿نٹ بنایا تھا، مریم نواز جن کوفالو کیا ان کی تعداد فالوورز سے کم ہے۔گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ پر ٹویٹر کرتے ہوئے اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کیلئے نامزد نا کر سکے اور اسکے لئے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا۔