پیپلز پارٹی کا صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

Mar 12, 2021 | 21:50:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی نے عدالت جانے یا چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس دو آپشنز موجود ہیں، یا تو عدالت میں جائیں گے یا صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں آپشنز میں سے حتمی آپشن کا اعلان قیادت کرے گی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے معاملے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نام کے اوپر لگائی گئی مہر درست ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر دن کی روشنی میں ہم سے الیکشن کو چرایا گیا، عدالت کے متعدد فیصلے موجود ہیں جن میں امیدوار کے نام پر لگائی گئی مہر کو درست قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں