استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کارآمد ثابت نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کارآمد ثابت نہیں ہوگا،میں ابتدا سے ہی ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے حق میں نہیں تھا، اس وقت عوام کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ قوم نے دیکھا، پولنگ بوتھ میں کیمرے کس نے اور کیوں لگائے تھے ،ووٹ اس بات پر مسترد کیے گئے کہ نام پر مہر لگائی گئی، انہوں نے کہاکہ نام والے خانے میں مہر لگانے پر کورٹ کے فیصلے بھی آچکے ہیں،سینیٹ نتائج پرعدالت سے رجوع کریں گے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ بدنیتی کی بنیاد پر ووٹ مسترد کیے گئے، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے،پی ڈی ایم تحریک پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا،
ان کاکہناتھاکہ کچھ فیصلے کرنے کیلئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا،15مارچ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں تفصیلی فیصلے کریں گے۔