عمران خان نے جو بویا وہ کاٹنے کا وقت آ گیا:عظمیٰ بخاری

Mar 12, 2022 | 08:57:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے بہت کچھ بھگتا ہے، لیکن زبان بندی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے جو بویا اب وہ کاٹنےکا وقت آنے والا ہے۔

پیکا آرڈیننس کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے مظاہرہ کیا جس میں عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی،اس موقع پرن لیگ کی ترجمان نےکہا کہ اپنی حکومت آتے ہی اس قانون کو ختم کریں گے، عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور کہتے ہیں میری عزت کرو، وہ طاقت کے زور پر ہر کام کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے، عمران خان آپ نے جو خطرناکی کرنی ہے اب جیل جا کر کیجئے گا،عوام کو تمام مسائل سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایک غیر ذمہ دار ملک ہے، معید یوسف کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

مزیدخبریں