کورونا وائرس۔24گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق

Mar 12, 2022 | 09:18:AM

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار885 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 571 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے سینکڑوں افراد میں کورونا کی تشخیص

مزیدخبریں