(ویب ڈیسک) نجی سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاء تعلیمی سال شروع کرنے کی ہدایت، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق لاہور کے پرائیوٹ سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاء تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی۔
تمام ایجوکیشن اتھارٹیز محکمہ کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوں گی۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بڑی خبر! طلبا کو ایک اور پیپر لازمی دینا ہوگا