جہانگیر ترین اور علیم خان کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔احسن اقبال

Mar 12, 2022 | 10:42:AM

 (ویب ڈیسک)جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبر پراحسن اقبال کا ردعمل سامنے آگیا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ  جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا،  پارٹی فیصلہ سازی میں وہی لوگ کردار ادا کریں گے جنھوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی ہے تاہم  علیم خان کے ترجمان نے ملاقات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پرائیویٹ سکولوں میں نیا تعلیمی سیشن کب شروع ہوگا؛ نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں