’کوڈ ویریفائی‘ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

Mar 12, 2022 | 10:47:AM
’کوڈ ویریفائی‘ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)واٹس ایپ پیغام رسانی کا ایک آسان ذریعہ ہے جس کی مدد سے صارفین ایک دوسرے کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز بھیج سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹ مزید محفوظ بنانے کے لئے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے۔ کمپنی نے صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لئے نئے فیچر پرکام شروع کردیا ہے، اس نئے فیچر کا نام ’کوڈ ویریفائی‘ ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لئے مفید ثابت ہوگا اس کی مدد سے اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنایا جاسکے گا۔

صارف ایک بار جب یہ کوڈ انسٹال کرلے گا تو یہ خودبخود پتہ لگائے گا کہ واٹس ایپ ویب کےورژن کا یہ کوڈ کسی سے  تبدیل کیا گیا ہے یا نہیں۔ واٹس ایپ کے اس  فیچر پر رسائی گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکروسافٹ ایج کے ذریعے حاصل کی سکے گی۔

’کوڈ ویریفائی‘ جب واٹس ایپ کے ورژن کی تصدیق کرلیتا ہے تو یہ بتاتا ہے کہ صارف کے ورژن میں ہیکرز یا دیگر بدنیتی پر مبنی سکرپٹس کے ذریعے ترمیم نہیں کی گئی۔ انسٹال کرنے کے بعد جب بھی آپ واٹس ایپ  استعمال کریں گے تو یہ خود بخود چلتا رہے گا۔ یہ کوڈ میٹا ڈیٹا اور صارف کے پیغامات  اور یہ واٹس ایپ یا میٹا کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کرے گا۔ہر کوئی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔

واٹس ایپ استعمال کرتے  کوڈ کی تصدیق کے لئے کچھ پوائنٹس بھی ظاہر کئے جائیں گے۔

نیٹ ورک کا وقت ختم: جب بھی آپ کے نیٹ ورک کا وقت ختم ہو جائے گا تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔
ممکنہ خطرے کا پتہ چلنا: جب بھی کوئی اور توسیع کوڈ کی تصدیق میں مداخلت کرے گی تو سوالیہ نشان کے ساتھ نارنجی رنگ کا دائرہ نظر آئے گا۔
تصدیق میں ناکامی: کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سرخ ہو جائے گا اور ایکسٹینشن کو واٹس ایپ ویب کے مختلف اور غلط کوڈ کا پتہ لگانے پر ایک فجائیہ نشان دکھائے گا۔
تصدیق شدہ: واٹس ایپ ویب کے مستند ورژن کی صورت میں کوڈ کی تصدیق کا آئیکن سبز ہو جائے گا۔
’کوڈ ویریفائی‘  فی الحال گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس، اور مائیکروسافٹ ایج پر دستیاب ہوگا اور  بعد ازاں گوگل پلےسٹور  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

مزیدپڑھیں:واٹس ایپ پر گروپ بنانے والے صارفین کیلئے خوشخبری