خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش

Mar 12, 2022 | 11:37:AM
خواجہ سرا نے بچے کو جنم دیدیا
کیپشن: خواجہ سرا نے بچے کو جنم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنس تبدیلی کے پروسیجر کے ذریعے عورت سے مرد بننے والے اس ریان نامی نوجوان کا تعلق مانچسٹر سے ہے۔

 غیر ملکی میڈیا  کے مطابق وہ اپنی جنس تبدیلی کے 9ویں مرحلے میں تھا جب حاملہ ہو گیا۔ اس پروسیجر کے دوران وہ مردانہ جنسی ہارمون ’ٹیسٹاسٹرون‘ لے رہا تھا، تاہم حاملہ ہونے کے بعد اس نے یہ ہارمون لینا ترک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میزائل پاکستان میں گرنے کے وقت کتنی پروازیں فضا میں تھیں۔ ایوی ایشن ذرائع کاانکشاف

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے ریان کو بتایا گیاکہ مکمل جنس تبدیلی کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہے گا، جس پر اس نے اپنی چھاتیاں کٹوانے سمیت دیگر کئی پروسیجر کروا لیے تاہم بچوں کی پیدائش کے لیے ضروری نسوانی اعضاءکے خاتمے کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرد بننے کے باوجود مستقبل میں مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد۔ اتحادیوں کے نئے مطالبات سامنے آ گئے