یوکرین جنگ ،روسی صدر نے سویلین جنگجو بھرتی کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کے لیے مشرق وسطیٰ سے سولہ ہزار سے زائد جنگجوو¿ں کو بھرتی کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ جو لوگ رضاکارانہ طور پر روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں انہیں اجازت ہونی چاہئے روسی صدر نے وزیردفاع سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ ایسے لوگ جو اپنی مرضی سے مدد کے لیے آنا چاہتے ہیں پیسوں کے لیے نہیں تو ہمیں انھیں وہ دینا چاہیے جو وہ چاہتے ہیں اور انھیں جنگ زدہ علاقے تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہیے۔ جس پر روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میںسولہ ہزار رضاکار روس کی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے دشمن سے لڑ رہا ہے جوجس کی فوج میں کئی زبردستی فوجی شامل کئے گئے ہیں جبکہ شام سے ہمارے لوگوں کے خلاف کرائے کے فوجی لائے جارہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ طاقتور روسی فوج کہاں ہے اگر وہ شامیوں کے بغیر نہیں لڑ سکتی؟اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ "شام کے ٹھگ" "غیر ملکی سرزمین" میں لوگوں کو مارنے کے لیے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور نیٹوکے درمیان تصادم تیسری عالمی جنگ ہوگی،امریکی صدر نے خبردار کردیا